یہاں پھتراو کرنے والوں کو سرکاری نوکری اور پاسپورٹ نہیں ملے گا

 

سرینگر: جموں و کشمیر پولیس نے ہدایات جاری کی ہیں کہ ایسے لوگوں کو سرکاری نوکری اور پاسپورٹ حاصل کرنے سے روکا جائے جو پتھراو کے واقعات میں ملوث ہیں یا غداری کی سرگرمیوں میں ملوث ہوں۔ ایسے لوگوں کو پاسپورٹ بھی جاری نہیں کرنا چاہیے۔ پولیس کی ہدایت میں واضح کیا گیا کہ قومی سلامتی کے لیے خطرہ بننے والے معاملات میں ملوث افراد کو اب بیرون ملک جانے کا موقع نہیں ملے گا۔ اس مقصد کے لیے سی آئی ڈی اسپیشل برانچ کے عہدیداروں نے تمام محکموں کو ہدایات جاری کی ہیں۔ کسی بھی شخص کے لیے .. پاسپورٹ کا اجراء ، سرکاری ملازمتوں سے متعلق سرٹیفیکیشن دستاویز کی جانچ کرتے وقت ایسے معاملات کو مدنظر رکھنا لازمی ہے۔ سی آئی ڈی اسپیشل برانچ نے پولیس افسران کو ہدایت دی ہے کہ وہ تصدیق کے دوران سی سی ٹی وی  کی فوٹیج کی بھی جانچ کرنی چاہیے۔ مقامی پولیس اسٹشن کے ریکارڈ میں اس کی تصدیق کرنے  کے احکامات بھی جاری کیے۔ ریاستی بی جے پی کے صدر رویندر رائنا نے جموں و کشمیر پولیس کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک بڑا قدم ہے۔