تلنگانہ

تلنگانہ میں ویلج ریونیو اسسٹنٹس نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا _ حکومت کے ساتھ بات چیت کامیاب

حیدرآباد _ 12 اکتوبر ( اردولیکس) محکمہ ریونیو میں کام کرنے والے ویلیج ریونیو اسسٹنٹ ( وی آر ایز) نے  ہڑتال ختم کر دی۔ انہوں نے اعلان کیا کہ وہ کل سے ڈیوٹی پر رجوع ہوں گے۔ بی آر کے بھون میں چیف سکریٹری سومیش کمار کی تلنگانہ ریونیو ایمپلائز ویلفیر اسوسی ایشن (ٹریسا) کے صدر وانگا رویندر ریڈی کے ساتھ بات چیت کامیاب رہی۔ اس کے ساتھ رویندر ریڈی نے اعلان کیا کہ گزشتہ 80 دنوں سے جاری ہڑتال کو ختم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ کل سے ڈیوٹی پر حاضر ہوں گے۔

 

چیف سکریٹری  سومیش کمار نے کہا کہ منوگوڑو ضمنی انتخاب کی تکمیل کے بعد وی آر ایز کے مطالبات پر عمل کیا جائے گا۔  رویندر ریڈی نے کہا کہ  نے ہڑتال کی مدت سے متعلق تنخواہ اور ہڑتال کے دوران مرنے والوں کے اہل خانہ کی امداد سمیت مختلف مطالبات پر حکومت نے  ضمنی انتخاب کے بعد فیصلوں کا اعلان کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ ترقیوں کے معاملے پر چیف سکریٹری نے  مثبت جواب دیا۔ چیف سکریٹری کے تیقن کے بعد 80 دن سے جاری ہڑتال ختم ہو گئی

متعلقہ خبریں

Back to top button