نیشنل

حجاب کیس کے قطعی فیصلہ تک تعلیمی اداروں میں مذہبی لباس پہننے پر روک _ عبوری حکمنامہ جاری کرنے کرناٹک ہائی کورٹ کا اعلان

بنگلورو_ کرناٹک ہائی کورٹ نے تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کے خلاف دائر مقدمہ کی سماعت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک عبوری حکم جاری کرے گا جس میں ہر کسی کو تعلیمی اداروں میں مذہبی لباس پہننے سے روک دیا جائے گا جب تک کہ عدالت اس معاملے کا قطعی فیصلہ نہیں کرتی ۔

چیف جسٹس پر مشتمل بنچ نے آج اس کیس کی سماعت کی اور اس مقدمہ کی آئندہ سماعت پیر 14 فروری تک ملتوی کردی۔ عدالت نے کہا کہ تعلیمی اداروں کو کھول دینے کی وہ ہدایت دے گی اور طلبہ کو امن برقرار رکھنے کی اپیل کرے گی۔میڈیا سے اپیل ہے کہ وہ عدالت کا قطعی فیصلہ آنے تک اپنی رائے پیش نہ کرے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button