نیشنل

ریچھ کا حملہ ایک ہلاک 7 زخمی

حیدرآباد: ریچھ کے حملہ میں ایک ضعیف شخص ہلاک ہوگیا۔یہ واقعہ ضلع سریکاکلم کے کڈی سنگی گاوں میں پیش آیا۔مہلوک کی شناخت 72سالہ کونڈاراو کے طورپر کی گئی ہے۔وہ اپنے کھیت کی سمت جارہا تھا کہ اچانک ریچھ نے اس پر حملہ کردیا۔یہ ریچھ جھاڑیوں میں چھپابیٹھا تھا۔اس حملہ میں کونڈاراو ہلاک ہوگیا۔ معلوم ہوا ہے کہ جنگلی جانور کےحملہ میں دیگر 7 افراد بھی زخمی ہوئے ہیں۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے اس بات کی اطلاع محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کو دی جس کے بعد محکمہ جنگلات کے عہدیدار اس جنگلی جانورکو پکڑنے کے لئے وہاں پہنچے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button