ویر ساورکر کی حب الوطنی پر سوال اٹھانے پر انھیں دکھ اور تکلیف ہوتی ہے : امیت شاہ

حیدرآباد _ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا ہے کہ ویر ساورکر کی حب الوطنی پر سوال اٹھانے پر انھیں دکھ اور تکلیف ہوتی ہے ایسی شخصیت جو ملک کی آزادی کے لئے دو مرتبہ جیل گئے اور انگریزوں کے ظلم کا شکار ہوئے۔ان کی حب الوطنی پر سوال کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے۔

وزیر داخلہ امیت شاہ نے انڈمان اور نکوبار جزائر کا دورہ کر رہے ہیں۔ اس موقع پر وہ وہاں کئی ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ امیت شاہ نے اپنے تین روزہ دورے کے پہلے دن جمعہ کو پورٹ بلیئر میں واقع نیشنل میموریل سیلولر جیل کا دورہ کیا۔ خراج عقیدت پیش کرنے  شہدا کے ستوپ پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔انھوں نے ویر ساورکر  کو  انگریزوں کے زیر حراست رکھے گئے  سیل کا دورہ کیا اور خراج عقیدت پیش کیا۔ بعد ازاں مرکزی وزیر امیت شاہ نے آزادی کا امرت مہوتسو  تقریب میں شرکت کی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ساورکر نے انڈمان سیلولر جیل کو ایک مقدس جگہ (تیرتھا اسٹیشن) میں بدل دیا تھا۔ امیت شاہ نے کہا کہ ویر ساورکر ، جنہوں نے ملک کی آزادی کو اپنا پیدائشی حق قرار دیا ، نے دنیا کو پیغام دیا کہ وہ اس حق کے حصول کے لیے کسی بھی اذیت کو برداشت کرنے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے اس سیل کا دورہ کیا جہاں وہ  قیام پذیر تھے