جنرل نیوز

کنگس پیالیس میں پارس اینڈ زیبائش ایکسپو

حیدرآباد: حیدرآباد کے باذوق شہریوں کے لئے 2 جولائی کو کنگس پیالیس گڈی ملکاپور روڈ مہدی پٹنم پر ایک نمائش کا اہتمام کیا جارہا ہے، جس میں انھیں اپنے ارکان خاندان کے ساتھ تفریح و خریداری کا ایک نادر موقع میسر ہوگا۔ پارس جیولرس اور زیبائش نے اس نمائش کا اہتمام کیا ہے جسے پارس اینڈ زیبائش ایکسپو کام نام دیا گیا ہے۔ اس میں شرکت کرنے والے افراد انواع و اقسام کی ڈشس‘ آئسکریمس‘ میٹھوں اور دوسری خوردنی اشیاء کے ذائقہ سے لطف ہوسکتے ہیں‘ ملک و بیرونی ملک کے فیشن ایبل ملبوسات و زیورات کی خریداری کرسکتے ہیں اور ان کے لئے تفریح کے وسائل بھی مہیا ہوں گے۔ اس نمائش کے اوقات دوپہر 2 بجے سے رات 11:30 بجے ہیں۔ منتظمین نے معزز شہریان حیدرآباد سے خواہش کی ہے کہ وہ اس ایکسپو سے استفادہ کریں اور اپنے ارکان خاندان کے ساتھ اپنی حسین یادیں بنائیں۔ تفصیلات کے لئے فون نمبر 8555026164 پر یا 9848059783 پر زیبا یا اویس سے ربط پیدا کرسکتے ہیں۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button