جنوری 31 سے پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس

نئی دہلی _ 14 جنوری ( اردو لیکس) ہندوستانی پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس  رواں ماہ کی 31 تاریخ سے شروع ہونے والا ہے مرکزی وزیر فینانس نرملا سیتا رامن 1 فروری کو ایوان میں بجٹ پیش کرنے کا امکان ہے ۔ دوسری جانب ملک بھر میں کورونا کیسوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر پارلیمنٹ اجلاس طلب کیا جا رہا ہے ۔ پارلیمنٹ میں صفائی کا کام اور دیگر انتظامات زوروں پر جاری ہیں ۔ لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے صفائی کے کام کا جائزہ لیا۔

اوم برلا نے امید ظاہر کی کہ تمام ممبران پارلیمنٹ اور عملہ محفوظ رہیں گے اور اومیکرون کے پھیلنے کے بعدیہ اجلاس منعقد ہورہا ہے ۔ لوک سبھا کے اسپیکر اور راجیہ سبھا کے چیئرمین نے دونوں ایوانوں کے چیف سکریٹریوں کو ہدایت دی کہ وہ کورونا وبا پر جائزہ لیں اور سیشن کو محفوظ طریقے سے منعقد کرنے کے لیے ضروری انتظامات کریں۔