تلنگانہ

ہنی مون پر جانے والے حیدرآبادی انجینئر کی دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی موت

حیدرآباد _ حیدرآباد سے تعلق رکھنے والا ایک سافٹ ویئر انجینئر کی انڈونیشیا میں دل کا دورہ پڑنے سے فوت ہوگیا۔ ومشی کرشنا نامی انجینئر  13 جنوری کو اپنی بیوی شروانی کے ساتھ ہنی مون کے لیے انڈونیشیا گیا تھا۔ یہ جوڑا 22 تاریخ کی صبح بالی کے جزیرے پینیڈا میں تفریح ​​کے لیے نکلا ۔ وامشی وہاں سمندری مچھلیوں کو دیکھنے کے لیے اسکوبا ڈائیونگ جانا چاہتا تھا۔اس کے لئے ومشی نے آکسیجن ماسک اور ڈائیونگ جوتے پہن کر  سمندر میں اتر گیا۔ اسی دوران اسے دل کا دورہ پڑنے سے وہ پانی غرق ہو گیا۔

 

اسی دن شام کو ومشی کی نعش ملی تھی۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ غوطہ خوری کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے اس کی موت ہوئی ہے۔ ومشی کے گھر والوں نے بتایا کہ اس  کی نعش کل شام تک حیدرآباد پہنچ جائے گی۔ حیدرآباد کے ناگول کا  رہنے والا ومشی کرشنا کی شادی گزشتہ سال جون میں شروانی سے ہوئی تھی۔اور اس نے تلنگانہ گروپ 1 کے  پریلمس امتحان میں کوالیفائی کیا اور مینس کی تیاری کررہا تھا کہ اس کی موت ہوگئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button