نیشنل

ہزاروں ہندوستانیوں کی ذاتی تفصیلات لیک _ کوون پورٹل سے لیک ہوا ڈاٹا

ہزاروں ہندوستانیوں کی ذاتی تفصیلات لیک _ کوون پورٹل سے لیک ہوا ڈاٹا 

حیدرآباد _ 22 جنوری( اردو لیکس) ایک سرکاری سرور سے ہزاروں ہندوستانیوں کی ذاتی تفصیلات لیک ہو گئی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آن لائن تلاش میں متعدد نام، موبائل نمبر، رہائشی پتے اور کوویڈ ٹیسٹ  کی تفصیلات پر مشتمل ڈیٹا ظاہر ہورہا ہے لیک  ہونے والی تفصیلات کو سائبر مجرم نے رائڈ فورمز کی ویب سائٹ پر بھی فروخت کے لیے رکھا ہے ۔ اس طرح تقریباً 20,000 ہندوستانیوں کی ذاتی تفصیلات فروخت کے لیے ویب سائٹ پر ظاہر ہورہی ہیں۔

سائبر سیکیورٹی کے ماہر راج شیکھر راجہریا نے ٹویٹ کیا کہ یہ تفصیلات سرکاری ملکیت والے سی ڈی این (کنٹینٹ ڈیلیوری نیٹ ورک) سے لیک کی گئی ہیں، جو ڈارک ویب پر بھی دستیاب ہے، اور گوگل نے سرچ انجنوں پر دستیاب تقریباً 9 لاکھ تفصیلات کو انڈیکس کیا ہے۔ ان سب کو فوری طور پر ڈی انڈیکس  کرنے کی ہدایت دی ہے ۔

تاہم آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ نے ابھی تک اس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ ریاپڈ فورمز پر فروخت کے لیے رکھے گئے نمونہ دستاویز کی  تمام تفصیلات ، کوون پورٹل پر اپ لوڈ کردہ ڈیٹا کے طور پر دکھا رہا ہے۔ کورونا کے دور میں حکومت نے بہت سی چیزوں کے لیے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی پر بہت زیادہ انحصار کیا تھا۔ راج شیکھر نے لوگوں کو فرضی کالوں اور پیشکشوں کے خلاف چوکس رہنے کا مشورہ دیا۔

کوون پورٹل سے کوئی ڈاٹا لیک نہیں ہوا ہے ۔

اسی دوران مرکزی وزارت صحت نے کہا کہ کوون پورٹل سے کوئی ڈاٹا لیک نہیں ہوا ہے۔ اس پلیٹ فارم پر موجود لوگوں کی تفصیلات محفوظ ہیں۔کوون پورٹل میں نہ تو آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کی رپورٹ اور نہ ہی  لوگوں کے رہائشی تفصیلات  جمع کی گئیں۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ کوون پورٹل سے ڈیٹا لیک ہونے کی اطلاعات ہیں، لیکن یہ  پورٹل محفوظ ہے اور اس کی کوئی تفصیلات باہر  نہیں گئیں ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button