نریندر مودی نے انھیں ملنے والے تحائف کی نیلامی کا اعلان کیا

نئی دہلی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے انھیں مختلف موقعوں پر ملنے والے تحایف اور مومنٹوز کو نیلام کرنے کا اعلان کیا ہے  انھوں نے شہریوں سے تحائف اورمیمنٹو (یادگاری علامتوں) کی نیلامی میں حصہ لینے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم’ نمامی گنگے’ پروگرام میں دی جائے گی۔

وزیر اعظم نے ایک ٹویٹ میں کہا؛

"وقت گزرنے کے ساتھ ، مجھے کئی تحائف اور میمنٹو (یادگاری علامتیں) ملی ہیں جن کی نیلامی کی جا رہی ہے۔ ان میں ہمارے اولمپک کے ہیرو کی طرف سے دی گئی خصوصی یادگاری علامتیں شامل ہیں۔ نیلامی میں حصہ لیں۔ یہ رقم ‘نمامی گنگے’ میں استعمال کی جائیں گی۔ "