نیشنل

وزیر اعظم نے تملناڈو میں گیارہ نئے میڈیکل کالجوں اور CICT کے ایک نئے کیمپس کا افتتاح کیا

 

 

وزیر اعظم نے تملناڈو میں گیارہ نئے میڈیکل کالجوں اور CICT کے ایک نئے کیمپس کا افتتاح کیا

وہ اضلاع، جہاں نئے میڈیکل کالج قائم کئے جارہے ہیں، وہ ہیں۔ وردھونگر، نامکّل، دی نیلگیرس، تیروپور، تیروولور، ناگاپٹنم ، ڈنڈیگل، کلکوریچی، آریالور، رام ناتھ پورم اور کرشنا گری

گزشتہ سات برسوں میں میڈیکل کالجوں کی تعداد بڑھ کر 596 ہوگئی، جو کہ 54 فیصد اضافہ ہے

میڈیکل انڈرگریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ سیٹوں کی تعداد بڑھ کر تقریبا ایک لاکھ 48 ہزار ہوگئی ہے، جو 2014 میں 82 ہزار سیٹوں کے مقابلے 80 فیصد ہے، ایمز کی تعداد جو 2014 میں سات تھی، بڑھ کر 22 ہوگئی ہے، مستقبل ان سماجوں کا ہے جو صحت نگہداشت میں سرمایہ کاری کرتے ہیں۔ ہندوستان کی حکومت نے اس شعبے میں متعدد اصلاحات کی ہیں

تملناڈو کو اگلے پانچ برسوں میں تین ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی مدد دی جائے گی۔ اس سے ریاست بھر میں شہری صحت نگہداشت کے بلاکس قائم کرنے میں مدد ملے گی’’مالا مال تمل زبان اور ثقافت نے ہمیشہ مجھے مسحور کیا ہے‘‘

نئی دہلی _ 13جنوری / وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ تملناڈو میں گیارہ نئے میڈیکل کالجوں اور سنٹرل انسٹی ٹیوٹ آف کلاسکل تمل (CICT) کے ایک نئے کیمپس کا افتتاح کیا۔ مرکزی وزیر ڈاکٹر من سکھ مانڈویا، ڈاکٹر ایل مرگن اور ڈاکٹر بھارتی پوار اور تملناڈو کے وزیر اعلیٰ تھیروایم کے اسٹالن اس موقع پر موجود تھے۔

 

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ گیارہ نئے میڈیکل کالجوں کے افتتاح اور سینٹرل انسٹی ٹیوٹ آف کلاسکل تمل کے افتتاح کے ساتھ سوسائٹی کی صحت کی جانب اہم پیش قدمی کی گئی ہے اور ساتھ ہی ساتھ ہماری ثقافت کے ساتھ ہمارے  رشتے کو مزید مضبوطی حاصل ہوگئی ہے۔

 

وزیر اعظم نے کہا کہ ڈاکٹروں کی قلت طویل عرصے سے ایک مسئلہ بنی ہوئی ہے اور موجودہ حکومت نے اس سنگین خلیج کو پاٹنے کو اپنی ترجیح بنایا ہے۔ انھوں نے مطلع کیا کہ 2014 میں ملک میں 387 میڈیکل کالج تھے۔ صرف گزشتہ سات برسوں میں میڈیکل کالجوں کی تعداد بڑھ کر 596 ہوگئی ہے۔ یہ 54 فیصد اضافہ ہے۔ 2014 میں ہندوستان میں تقریبا 80 ہزار میڈیکل انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ سیٹیں تھیں۔ گزشتہ سات برسوں میں یہ تعداد بڑھ کر تقریبا ایک لاکھ 48ہزار ہوچکی ہے۔ یہ تقریبا 80 فی صد اضافہ ہے۔ 2014 میں ملک میں صرف سات ایمز تھے۔ 2014 کے بعد منظور شدہ ایمز کی تعداد اب 22 ہوگئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ساتھ میڈیکل تعلیم کے شعبے میں اور زیادہ شفافیت لانے کے لئے متعدد اقدامات کئے گئے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ تمل ناڈو میں ایک ساتھ گیارہ میڈیکل کالجوں کے افتتاح سے انھوں نے ایک طرح سے اپنا ہی ریکارڈ توڑا ہے کیونکہ حال ہی میں انھوں نے اترپردیش میں ایک ساتھ نو میڈیکل کالجوں کا افتتاح کیا تھا، انھوں نے اس بات پر خوشی ظاہر کی کہ دو سیٹوں والے اضلاع رام ناتھ پورم اور ورددھونگر اور ایک پہاڑی ضلع نیل گری  میں کالج قائم کرکے علاقائی عدم توازن کا ازالہ کیا گیا ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button