نیشنل

جنوری 3 سے 15 سے 18 سال کے بچوں کو دیا جائے گا ویکسین _ ہیلت ورکرس کو بوسٹر ڈوز دینے وزیراعظم نریندر مودی کا اعلان

جنوری 3 سے 15 سے 18 سال کے بچوں کو دیا جائے گا ویکسین _ ہیلت ورکرس کو بوسٹر ڈوز دینے وزیراعظم نریندر مودی کا اعلان 

نئی دہلی _ 25 دسمبر ( اردو لیکس) وزیر اعظم مودی نے Omicron ویرینٹ کے پھیلاؤ کو دیکھتے  ہوئے ایک اہم بیان دیا ہے ۔وزیر اعظم نے اعلان کیا ہے کہ 10 جنوری سے ہیلتھ کیئر اور فرنٹ لائن ورکرز کو بوسٹر ڈوز فراہم کی جائے گی۔ اس کے علاوہ  60 سال سے زائد عمر کے بزرگوں (ڈاکٹر کے مشورے کے مطابق) کو بوسٹر ڈوز دی  جائے گی۔

 

 

مودی  نے کہا کہ  3 جنوری سے 15 سے 18 سال کی عمر کے بچوں کو کورونا کی ویکسین دی  جائے گی۔ ہفتہ کی رات وزیر اعظم مودی نے قوم سے خطاب کیا۔ انھوں نے کہا کہ کوویڈ ویکسین کی پہلی خوراک ملک میں 90 فیصد بالغوں کو دی  گئی ہے۔نریندر مودی نے کہا کہ ” اومیکرون کے بارے میں مختلف خبریں اور افواہیں آرہی ہیں۔ ہم ویکسین کی تیاری اور تقسیم پر مسلسل کام کر رہے ہیں۔ ہیلتھ ورکرز کی لگن کی وجہ سے ویکسین کی تقسیم عروج پر ہے۔ ہم آنے والے دنوں میں ویکسینیشن کو تیز کریں گے”

 

ادویات کی کوئی کمی نہیں ہے۔

ملک سے ابھی تک کورونا کا مکمل خاتمہ نہیں ہوا ہے۔ اب وقت آ گیا ہے کہ ہر ایک کو انتہائی چوکنا رہنا چاہیے کیونکہ اومیکرون کے کیسس بڑھ رہے ہیں۔ Omicron سے  کسی کو گھبرانا نہیں چاہیے۔ دنیا بھر کے ممالک اومیکرون سے پریشان ہیں۔  دنیا کے کئی حصوں میں انفیکشن بڑھ رہا ہے  ہمارے ملک میں بھی اومیکرون کے چند کیسس سامنے آئے ہیں۔ اس سے   کوئی گھبرائے نہیں۔ ماسک اور سینیٹائزر کا باقاعدگی سے استعمال کریں۔چوکس رہیں ۔ آج ملک میں 18 لاکھ آئسولیشن بیڈ، 5 لاکھ آکسیجن سپورٹڈ بیڈ، 1.4 لاکھ آئی سی یو بیڈ اور بچوں کے لیے 90,000 خصوصی بیڈ ہیں۔ اس کے علاوہ تمام ریاستوں کو 3 ہزار سے زیادہ پی ایس اے آکسیجن پلانٹس اور چار لاکھ آکسیجن سلنڈر فراہم کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ادویات کی کوئی کمی نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button