نیشنل

وزیراعظم نریندر مودی کے بھائی پرہلاد مودی نے مرکزی حکومت کے خلاف دہلی کے جنتر منتر پر دیا دھرنا

نئی دہلی _ 2 اگست ( اردولیکس) وزیر اعظم نریندر مودی کے بھائی اور آل انڈیا فیر   پرائس شاپ ڈیلرس ایسوسی ایشن کے نائب صدر پرہلاد مودی نے قومی دارالحکومت دہلی کے جنتر منتر پر دھرنا دیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں جہاں زندگی گزارنے کی قیمت بڑھ گئی ہے وہیں راشن کی دکانوں کو چلانا مشکل ہو گیا ہے۔ پرہلاد مودی نے راشن کی دکانوں کے ذریعے تقسیم کیے جانے والے چاول، گیہوں اور شکر  پر مرکزی حکومت کی طرف سے دیے گئے کمیشن میں صرف 20 پیسے فی کلو کے اضافے کو ظالمانہ مذاق قرار دیا ہے۔

انہوں نے مرکز سے راشن شاپس ڈیلرس کو راحت فراہم کرنے اور مالی مشکلات کو دور کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اے آئی ایف پی ایس ڈی ایف نیشنل ورکنگ کمیٹی کا اجلاس چہارشنبہ کو ہوگا اور اس کی بنیاد پر وہ اپنے اگلے لائحہ عمل کا فیصلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اے آئی ایف پی ایس ڈی ایف کا وفد وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک میمورنڈم پیش کرے گا۔ دوسری جانب اے آئی ایف ایف پی ایس ڈی ایف کے قومی جنرل سکریٹری بشوامبھار باسو نے کہا کہ وہ چہارشنبہ کو لوک سبھا اسپیکر اوم برلا سے ملاقات کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button