وزیراعظم نریندر مودی کا مولانا ابوالکلام آزاد کو خراج _ جدوجہد آزادی میں مولانا کا کردار متاثر کن

نئی دہلی _ وزیرآعظم نریندر مودی نے مولانا ابوالکلام آزاد کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔ ٹیوٹر پر جاری ایک پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ  مولانا آزاد ایک راہ نما مفکر اور دانشور تھے جدوجہد آزادی میں ان کا کردار متاثر کن رہا ۔ وہ تعلیم کے شعبے کے بارے میں پرجوش تھے اور معاشرے میں بھائی چارے کے لیے کام کرتے تھے