نیشنل

وزیراعظم نریندر مودی کا ٹویٹر اکاؤنٹ ہیک _ بٹ کوائن کو قانونی حیثیت دئے جانے کا کیا گیا فیک پوسٹ

وزیراعظم نریندر مودی کا ٹویٹر اکاؤنٹ ہیک _ بٹ کوائن کو قانونی حیثیت دئے جانے کا کیا گیا فیک پوسٹ 

نئی دہلی _ وزیر اعظم نریندر مودی کا شخصی ٹویٹر اکاؤنٹ کچھ لمحوں کے لئے  ہیک ہو گیا تھا ۔ یہ بات وزیراعظم کے دفتر نے بتائی۔ لیکن تھوڑی دیر بعد ٹویٹر انتظامیہ  نے اسے بحال کردیا۔ ہیکرس نے بٹ کوائن پر تبصرہ کرتے ہوئے مودی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ کیا۔ ہیکرس نریندر مودی کے ٹیوٹر کو ہیک کرنے کے بعد ایک ان کے نام سے ایک پوسٹ کیا کہ جس میں کہا گیا کہ ” ہندوستان میں بٹ کوائن کو قانونی حیثیت دے دی گئی ہے اور حکومت نے 500 بٹ کوائنز خرید کر ملک کے ہر ایک شہری  میں تقسیم کرنے والی ہے ”

پی ایم او کے حکام نے فوری طور پر چوکسی اختیار کرتے ہوئے اس  ٹویٹ کو حذف کر دیا۔  ٹویٹر اکاؤنٹ کو بعد میں بحال کر دیا گیا۔  یہ واقعہ ہفتہ کی آدھی رات کو پیش آیا۔10 منٹ بعد ٹیوٹر بحال ہوگیا۔وزیر اعظم کے دفتر نے ٹویٹ کیا کہ  نریندر مودی کا ٹویٹر اکاؤنٹ ہیک ہو گیا ہے اور اگر اس اکاؤنٹ پر کوئی ٹویٹ پوسٹ کی جائے تو تھوڑی دیر کے لیے جواب نہ دیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button