وزیراعظم نریندر مودی آج جمعہ کو 10 بجے دن قوم سے خطاب کریں گے

نئی دہلی _ وزیراعظم نریندر مودی آج جمعہ 22 اکتوبر کو قوم سے خطاب کرنے والے ہیں اس بات کی اطلاع وزیراعظم نے خود اپنے ٹیوٹر پر دی۔انہوں نے کہا کہ وہ آج 10 بجے دن قوم سے خطاب کریں گے۔مودی کس موضوع پر خطاب کرنے والے ہیں اس کا علم نہیں ہوسکا۔تاہم سمجھا جاتا ہے کہ گذشتہ روز ہندوستان میں 100 کروڑ سے زیادہ کورونا کے ڈوز مکمل کرلئے ہیں جس پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم خطاب کریں گے۔