تلنگانہ

10 روپے میں چکن بریانی کا آفر کھمم میں ایک ہوٹل مالک کو مہنگا پڑا

10روپیے چکن بریانی آفر ریسٹورانٹ کے مالک کو مہنگا پڑا تفصیلات کے بموجب آج کھمم شہر کے محلہ مصطفی نگر میں واقع سرواس ان ریسٹورانٹ وی ایس بریانی سپارٹ کے مالک ادے بھاسکر نے پھچلے چند دنوں سے سوشل میڈیا پر اپنے ریسٹورانٹ کی خوب تشہیر کرتے ہوئے 10 روپے کا نیا سکہ لیکر آنے والے تمام گاہکوں کو صرف 10 روپے میں چکن بریانی آفر رکھا تھا ہفتہ کے دن  10 روپے میں چکن بریانی حاصل کرنے کے لئے عوام کا ہجوم ہوٹل پر امڈ پڑا اور دھکم پیل بھی ہوئی اور 300 لوگوں نے بریانی حاصل کی اس کے بعد بریانی ختم ہوگئی وہاں پر حالات کو دیکھتے ہوئے کھمم ون ٹون پولیس سی ای چٹی بابو کی قیادت میں پولیس پہنچکر ہجوم کو منتشر کردیا اور ریسٹورانٹ کو مقفل کرتے ہوئے ریسٹورانٹ کے مالک ادے بھاسکر کو بغیر پولیس بندوبست آفر رکھنے پر اپنے تحویل میں لیکر کھمم کے ون ٹون منتقل کیا اور چند گھنٹوں بعد رہا کردیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button