انٹر نیشنل

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے خلاف ترکی میں تاریخی ریالی _ لاکھوں افراد کی شرکت ، صدر رجب طیب اردگان کا خطاب

حیدرآباد _ 28 اکتوبر ( اردولیکس ڈیسک) ترکی میں غزہ پر اسرائیلی حملوں کے خلاف اور فلسطین کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے تاریخی ریالی نکالی گئی۔ ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے ہفتہ کو استنبول ایئرپورٹ پر فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کی ریالی سے خطاب کیا ۔جس میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔ شرکاء نے ہاتھوں میں ترکی اور فلسطین کے پرچم اٹھا رکھے تھے۔

ترک صدر رجب طیب اردگان نے اپنے خطاب میں کہا کہ غزہ میں ایک گھناؤنا قتل عام کیا جا رہا ہے جس پر ہم اسرائیل کو دنیا کے سامنے جنگی مجرم کے طور پر پیش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کے اعلان سے پہلے کتنے معصوم بچے، خواتین اور بزرگ اپنی جانوں سے جائیں گے؟، غزہ میں ہونے والے قتل عام میں اسرائیل کے ساتھ امریکا اور مغرب برابر کے شریک ہیں۔

 

طیب اردگان نے مزید کہا کہ اسرائیل گزشتہ22 دنوں سے غزہ میں جنگی جرائم کر رہا ہے اور مغربی سیاست دانوں سے لے کر میڈیا تک سب قتل عام کو جائز قرار دینے کے لیے متحرک ہو گئے ہیں۔ اگر امریکا اور مغرب اسرائیل کی پشت پر نہ ہوں تو اسرائیل تین دن میں ختم ہو جائے گا۔ کیا مغرب دوبارہ صلیبی جنگ شروع کرنا چاہتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button