جنرل نیوز

ترکی وشام زلزلہ متاثرین کے لےء 604000 کی رقم روانہ مسلمانان نظام آباد مساجد کمیٹیاں اورکارکنان سے اظہارتشکر

ترکی وشام زلزلہ متاثرین کے لےء 604000 کی رقم روانہ مسلمانان نظام آباد مساجد کمیٹیاں اورکارکنان سے اظہارتشکر

نظام آباد 24/فروری (اردو لیکس)ملک کی سب سے قدیم وباوقارتنظیم جمعیت علماء ہند نے ترکی اورشام میں آے زلزلہ سے متاثرہ افراد کی بازآباد کاری وراحت رسانی کے لے پورے ملک میں مالی تعاون کی اپیل کی تھی

 

الحمد مرکزی جمعیت کی ایماء پر ریاست تلنگانہ وآندھرا کے صدرمحترم جناب الحاج حافظ پیر شبیر احمد صاحب نے ہر ضلع کو ہدایت دی اوراضلاع والوں اپنے اپنے شہر اورمنڈلوں کے تعاون سے یہ رفاہی کام انجام دے رہےہیں چنانچہ نظام آباد جمعیة علماء کے صدرمولاناسید سمیع اللہ نے شہر نظام آباد ومنڈلوں سے اپیل کی جس پر تمام لوگوں کے باہمی اشتراک سے یہ کام بحسن وخوبی انجام دیا گیا اور چھ لاکھ چارہزار روپیہ کی بھاری رقم بتوسط خازن جمعیة علماء عنایت علی افروز بذریعہ بینک اکاونٹ یہ رقم ارسال کردی گئی جس کی تمام تر تفصیلات دفتر جمعیت علماء واقع بودہن روڈ پر موجود ہیں

 

 

اس موقع پرصدرو جنرل سکریٹری مولاناعبدالقیوم شاکر القاسمی وجملہ اراکین مولاناارشد علی قاسمی محمد نصیر الدین محمد افضل الدین وسیم احمدخان نے اپنے تمام معاونین سے اظہارتشکر کرتے ہوے کہا کہ اللہ پاک تمام معاونین کی جان ومال اور کاروبارمیں برکت عطاء فرماے اسی طرح جن نوجوانوں نے اپنی انا کو بالاے طاق رکھ کر ترکی اورشام کے ان مجبور وبے سہارا لوگوں کی مدد کے لئے مساجد کے باہر کھڑے ہوکر رومال پکڑے اور مسلمانوں سے مالی تعاون وصول کیا بطورخاص گولڈن کیرسوشل اینڈ ویلفر سوسائٹی کے اراکین حسین خان اوران کے رفقاء حافظ فرقان مولاناابرار اوران کے رفقاء جنہوں نے پورے منظم انداز میں شفافیت کے ساتھ ایک ایک روپیہ جوڑ کردفتر میں جمع کیا اوررسائد پہونچاے اللہ پاک اس خدمت کو قبول فرماکرسب کو اجر عظیم عطاء فرماے یہاں ا س بات کا ذکر بے جا نہ ہوگا کہ ملک کے کسی بھی کونہ میں کسی قسم کی آفات سماوی یا مصائب ارضی کا ظہور ہوتا ہے یا کسی بھی علاقہ میں کوی اجتماعی مصیبت آجاتی ہے تو سب سے پہلے میدان عمل میں آنے والی اگر کوی تنظیم ہوتی ہے تو وہ جمعیت علماء ہی ہے

 

جو بلالحاظ مذہب وملت ہر مجبور ومظلوم کے ساتھ مدد کے لےء سد سکندری بن کر کھڑی ہوجاتی ہے یہی وہ تنظیم ہےجو اپنے اسلاف کے بتاے ہوے اصول وضوابط کی پاسداری کرتے ہوے اس ملک میں اپنی ایک سو تین سالہ تابندہ ودرخشندہ تاریخ رقم کرچکی ہے ہم امیدکرتے ہیں کہ گذشتہ کی طرح ہر بار جمعیت علماء سے وابستہ رہ کر اپنی دینی مذہبی ملی اوررفاہی کام کو انجام دیں گے

متعلقہ خبریں

Back to top button