نیشنل

سیاہ کپڑے پہن کر کانگریس قائدین نے کیا مہنگائی کے خلاف احتجاج _ راہول اور پرینکا سمیت کئی قائدین گرفتار

نئی دہلی _ 5 اگست ( اردولیکس) کانگریس پارٹی نے  مہنگائی، جی ایس ٹی اور مرکزی حکومت کی مخالف عوام پالیسیوں کے خلاف سیاہ کپٹروں میں پارلیمنٹ سے سڑک تک زبردست احتجاج کیا۔یہ قائدین راشٹرپتی بھون کی طرف مارچ کرنے کی کوشش کی۔لیکن پولیس نے انھیں روک دیا صدر سونیا گاندھی بھی سیاہ لباس پہن کر آئیں ۔  انہوں نے اپنی پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ کے ساتھ پارلیمنٹ میں نعرے لگاۓ کانگریس لیڈر راہول گاندھی کو پولیس نے حراست میں لے لیا جب وہ پارلیمنٹ سے راشٹرپتی بھون تک مارچ کے لیے روانہ ہو رہے تھے

پرینکا گاندھی نے 24 اکبر روڈ پر واقع کانگریس ہیڈ کوارٹر میں احتجاج کی قیادت کی۔ جب وہ اپنے اراکین پارلیمنٹ کے ساتھ وزیر اعظم کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کرنے نکلیں لیکن پولیس نے انہیں آگے بڑھنے کی اجازت نہیں دی۔ جس کے بعد وہ کانگریس ہیڈ کوارٹر کے سامنے سڑک پر بیٹھ  گئیں۔ پرینکا گاندھی نے پولیس کو بتایا کہ وہ حکومت کے ساتھ سمجھوتہ کرنے نہیں بیٹھی ہیں۔ مہنگائی کی مخالفت کر کے عوام کی آواز اٹھانا ان کا حق ہے۔ پولیس نے انہیں بھی حراست میں لے لیا۔ اس دوران کانگریس کے تمام بڑے قائدین بشمول اجے ماکن ، سچن پائلٹ ، ہریش راوت ، اویناش پانڈے کو حراست میں لے لیا گیا ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button