نیشنل

پنجاب کے وزیر صحت وجے سنگلا کرپشن کے الزام میں برطرف _ کابینہ سے برطرفی کے چند منٹوں بعد گرفتار

نئی دہلی _ 24 مئی ( اردولیکس) پنجاب کے چیف منسٹر بھگونت مان نے ریاستی وزیر صحت وجے سنگلا کو کرپشن کے الزام  میں کابینہ سے برطرف کردیا ۔ بھگونت مان نے یہ فیصلہ اس لیے کیا کیونکہ ان کے پاس  اس بات کے پختہ ثبوت موجود تھے کہ سنگلا نے اپنے محکمے کے کنٹریکٹ میں ایک فیصد حصہ داری کا مطالبہ کیا تھا۔

کابینہ سے ہٹائے جانے کے چند منٹوں کے اندر ہی اینٹی کرپشن بیورو کے عہدیداروں نے وجے سنگلا کو گرفتار کر لیا۔ بھگونت مان نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے بدعنوانی کے الزامات کے بعد وزیر وجے سنگھل کو کابینہ سے ہٹا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کو ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ مان نے واضح کیا کہ ان کی حکومت  بدعنوانی کو برداشت نہیں کرے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button