نیشنل

راہول گاندھی نیپال کے نائٹ کلب میں نظر آئے _ بی جے پی کے لیڈروں نے ویڈیو کردیا وائرل

نئی دہلی _ کانگریس لیڈر راہول گاندھی کا ایک پب میں ویڈیو وائرل ہوا ہے۔ راہول گاندھی نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو کے ایک نائٹ کلب میں نظر آئے۔ اس ویڈیو کو بی جے پی کے کئی لیڈروں نے ٹویٹر پر شیئر کیا ہے جس میں راہول گاندھی ایک خاتون کے ساتھ دیکھے گئے جو نیپال میں متعین چین کی سفیر بتائی گئی ہے بی جے پی نے راہول پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ راجستھان میں، جہاں کانگریس پارٹی اقتدار میں ہے، وہاں فرقہ وارانہ تشدد برپا ہوا ہے جس سے کانگریس وہاں پریشان ہے وہ کانگریس کی پریشانی کو چھوڑ کر بیرون ملک پارٹی کر رہے ہیں۔ افواہ ہے کہ وہ نیپال میں چینی سفیر کے ساتھ پارٹی کر رہے ہیں۔ کھٹمنڈو پوسٹ کے مطابق  راہول نیپال میں ہیں۔ کانگریس ذرائع نے بتایا کہ وہ شادی میں شرکت کے لیے نیپال گئے تھے۔

دوسری طرف کانگریس کے ترجمان رندیپ سرجے والا نے اس پر وضاحت دی ہے۔ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ راہول گاندھی اپنے جرنلسٹ دوست کی شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے نیپال گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خاندان اور دوستوں کا انفرادی طور پر ہونا اور ان کی شادی کی تقریب میں شرکت ہماری ثقافت اور تہذیب کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ وزیراعظم مودی کی طرح بن بلائے نواز شریف کا کیک کاٹنے نہیں گئے۔ راہول ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے گئے ہیں۔  ملک میں  دوستوں کی شادی کی تقریب میں جانا جرم نہیں سمجھا جاتا۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button