نیشنل

راہل گاندھی انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کے دفتر پیدل پہنچے۔ ملک بھر میں کانگریس کا احتجاج

نئی دہلی: نیشنل ہیرالڈ کیس میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سامنے پیش ہونے کے لئے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی پیدل روانہ ہوئے۔ قبل ازیں وہ پارٹی ہیڈ کوارٹر پہنچے ان کے ہمراہ ان کی بہن کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی بھی موجود تھیں۔ راہل گاندھی کی پیشی سے قبل پولس نے پارٹی ہیڈکوارٹر کی طرف جانے والے تمام راستوں کو بند کر دیا اورپیشی کے خلاف احتجاج ومظاہرہ کرنے والے متعدد کارکنوں کو حراست میں لےلیا۔ واضح رہے کہ ای ڈی جانب سے صدر کانگریس سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کو طلب کرنے پر کانگریس نے ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button