جنرل نیوز

المیزان کے قافلے کی ادائیگی عمرہ کیلئے روانگی

حیدرآباد: المیزان ٹورس اینڈ ٹراویلس حج و عمرہ گروپ مانصاب ٹینک حیدرآباد کے 59 رکنی قافلہ کی شمس آباد ایئر پورٹ پر الحاج حافظ محمد فیاض علی مینیجنگ ڈائرکی قیادت میں روانگی ہوئی ۔ روانگی سے قبل الحاج حافظ محمد فیاض علی مینیجنگ ڈائریکٹر نے خصوصی دعا کی اور بتایا کہ عازمین عمرہ کو مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں تمام مقدس مقامات کی زیارت کروائی جائیگی ۔ 3 جنوری اور 25 جنوری کو اگلے دو قافلے روانہ ہونگے ۔ عازمین کا تعلق حیدرآباد سکندرآباد بلاری گلبرگہ بیدر تانڈور اور ورنگل سے ہیں ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button