نیشنل

"میں ہندو ہوں ، ہندوتوا وادی نہیں _ یہ ملک ہندووں کا ہے ہندوتوا وادیوں کا نہیں ” : راہول گاندھی

میں ہندو ہوں ، ہندوتوا وادی نہیں _ یہ ملک ہندووں کا ہے ہندوتوا وادیوں کا نہیں: راہول گاندھی 

نئی دہلی _ کانگریس لیڈر راہول گاندھی اور پرینکا گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی این ڈی اے حکومت پر تنقید کی ہے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ حکومت اشیاء کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو روکنے میں ناکام رہی ہے۔ سات سال کے عرصے میں ملک کو تباہ کرنے کا الزام عائد کیا ۔ کانگریس نے اتوار کو راجستھان کے جے پور میں ایک بہت بڑا جلسہ عام منعقد کیا۔ اس موقع پر کانگریس کی سربراہ سونیا گاندھی، راہول، پرینکا، راجستھان کے سی ایم اشوک گہلوت، ملکارجن کھڑگے اور دیگر موجود تھے۔

 

اس موقع پر راہول گاندھی نے ایک بار پھر ہندو اور ہندوتوا کے موضوع پر اہم تبصرہ کیا۔یہ ملک ایک ہندووں کا ہے ہندوتوا وادی کا نہیں۔ ہندتوا وادی اور ہندو کے درمیان میں کافی فرق ہے۔ میں نے آپ کے سامنے یہ تقریر اس لئے کی کیونکہ آپ لوگ ہندو ہو۔ ہندتوا وادی نہیں ۔انہوں نے کہا کہ ” میں ہندو ہیں ہندوتوا وادی نہیں ” ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان ہندوؤں کا ملک ہے ہندوتوا وادی کا نہیں۔راہول گاندھی نے یہ بھی کہا کہ گاندھی ہندو تھے اور گوڈسے ہندوتوا وادی۔ انہوں نے مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس ملک میں 2014  سے ہندوتوا وادیوں کا راج ہے ہندووں کا نہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button