ڈاکٹر منموہن سنگھ کی راہول گاندھی نے کی عیادت _ وزیراعظم مودی نے عاجلانہ صحت یابی کیلئے دعا کی

نئی دہلی _ سابق وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کی عاجلانہ صحت یابی کے لئے مختلف جماعتوں کے قائدین بشمول وزیراعظم نریندر مودی اور کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ڈاکٹر منموہن سنگھ کو گزشتہ روز سانس لینے میں دشواری کے باعث دہلی کے ایمس ہاسپٹل منتقل کردیا گیا تھا جہاں وہ زیر علاج ہیں

اسی دوران وزیر اعظم  نریندر مودی نے ڈاکٹر منموہن سنگھ کی اچھی صحت اور جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔وزیراعظم نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا:”میں ڈاکٹر منموہن سنگھ جی کی اچھی صحت اور جلد صحت یابی کے لیے دعا کرتا ہوں

جبکہ راہول گاندھی نے آج ایمس ہاسپٹل پہنچ کر ڈاکٹر منموہن سنگھ کی عیادت کی اور ڈاکٹروں سے ملاقات کرتے ہوئے منموہن سنگھ کی صحت سے متعلق معلومات حاصل کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کی طبیعت خراب ہوگئی تھی  ۔ انہیں فوری طور پر دہلی کے ایمس منتقل کیا گیا تھا وہ اس وقت ہاسپٹل میں زیر علاج ہے۔ میڈیکل ٹیم انھیں فلوئیڈ دے رہی ہے۔ ڈاکٹر رندیپ گلیریا کی قیادت میں ایمس کے  ڈاکٹروں کی ایک ٹیم سابق وزیر اعظم کا علاج کر رہی ہے۔ سانس لینے میں دشواری ، بخار کے ساتھ ، سینے میں درد کی وجہ سے انھیں ہاسپٹل میں شریک کردیا گیا تھا ۔

منموہن سنگھ ، جاریہ  سال 19 اپریل کو کورونا سے متاثر ہوئے تھے ۔ اس وقت بھی ایمس میں شریک کیا گیا تھا ۔ جب کہ وہ  4 مارچ اور 3 اپریل کو ویکسین لی تھی ۔ کانگریس کے سینئر لیڈر منموہن سنگھ اس وقت راجستھان سے راجیہ سبھا کے رکن ہیں۔ 2004-2014 تک ہندوستان کے وزیر اعظم کے طور پر خدمات انجام دیں۔ ان کی 2009 میں ایمس میں بائی پاس سرجری ہوئی۔