نیشنل

کرنسی نوٹوں پر مہاتما گاندھی کی تصویر تبدیل کرنے سے متعلق آر بی آئی کا بڑا بیان

حیدرآباد _ 6 جون ( اردولیکس) ریزو بینک آف انڈیا نے کرنسی نوٹوں پر مہاتما گاندھی کی تصویر کو  تبدیل کرنے سے متعلق میڈیا اطلاعات کی وضاحت کی ہے۔ آر بی آئی نے واضح کیا کہ وہ گاندھی کی تصویر کو تبدیل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی جو فی الحال کرنسی پر ہے۔ پیر کو جاری کردہ ایک بیان میں  آر بی آئی نے میڈیا کی ان اطلاعات کو مسترد کردیا کہ آر بی آئی مبینہ طور پر ہندوستانی کرنسی نوٹوں میں تبدیلی کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ آر بی آئی نے  کرنسی پر  رابندر ناتھ ٹیگور اور سابق صدر ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کی تصاویر پرنٹ کرنے کی تیاری کر رہا ہے، جنہیں ہندوستان کے میزائل مین کے نام سے جانا جاتا ہے۔ قومی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت فینانس اور آر بی آئی جلد ہی اس سمت میں ایک اہم قدم اٹھا سکتے ہیں۔

جس پر ریزرو بینک آف انڈیا نے واضح کیا ہے کہ موجودہ ہندوستانی کرنسی  نوٹوں میں  تبدیلی کرنے کی کوئی تجویز نہیں ہے، جو کہ محض قیاس آرائیاں ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button