نیشنل

عالمی شہرت یافتہ کتھک ڈانسر پنڈت برجو مہاراج اب نہیں رہے

نئی دہلی _ 17 جنوری ( اردو لیکس) عالمی شہرت یافتہ کتھک ڈانسر اور پدم وبھوشن ایوارڈ یافتہ پنڈت برجو مہاراج (83) چل بسے   ان کے رشتہ داروں نے بتایا کہ ان کا انتقال دل کا دورہ پڑنے سے دہلی میں ان کی رہائش گاہ پر ہوا۔ برجو مہاراج 4 فروری 1938 کو ، لکھنؤ میں پیدا ہوئے۔ 1986 میں انہیں ملک کا دوسرا سب سے بڑا اعزاز پدم وبھوشن ملا۔ انھوں نے دیوداس، باجی راؤ مستانی اور ستیہ جیت رے اور  فلم شطرنج کے کھلاڑی کی موسیقی  دی تھی ۔ ان کی 2012 کی فلم وشوروپم نے انہیں نیشنل فلم ایوارڈ کے لئے منتخب کیا تھا۔

صدر رام ناتھ کووند اور وزیر اعظم مودی نے پنڈت برجو کی موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ہندوستانی رقص کو پوری دنیا میں خصوصی پہچان دینے والے پنڈت برجو مہاراج  کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ ان کی وفات فن کی دنیا کے لیے بہت بڑا نقصان ہے۔انھوں نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں وہ برجو کے خاندان اور مداحوں سے گہری تعزیت کا اظہار کرتے ہیں ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button