تلنگانہ

تلنگانہ میں اسکولوں کو دسہرہ کے تعطیلات میں کمی !

حیدرآباد _ 20  ستمبر ( اردولیکس) تلنگانہ اسٹیٹ کونسل آف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ ٹریننگ نے تعلیمی اداروں کو دسہرہ کے تعطیلات میں کمی کی سفارش کی ہے ۔ اس مہینے کی 26 تاریخ سے 9 اکتوبر تک کل 14 دنوں تک دسہرہ کی تعطیلات دینے کا قبل ازیں اعلان کیا تھا ۔ لیکن اسٹیٹ کونسل آف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ ٹریننگ نے محکمہ تعلیم کو ایک مکتوب روآنہ کرتے ہوئے  14 دن کے تعطیلات کو 9 دن کردینے کی سفارش کی ہے جس کے مطابق دسہرہ کے تعطیلات  یکم اکتوبر سے 9 اکتوبر تک رہیں گے  ۔ اس سلسلے میں حکومت کو تعطیلات میں کمی کرنے کا فیصلہ کرنا ہے

اسٹیٹ کونسل آف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ ٹریننگ نے تعطیلات میں کمی کرنے کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ جولائی میں شدید بارش کے پیش نظر پانچ دن کے تعطیلات دئے گئے تھے اور حالیہ دنوں تلنگانہ کی یوم قومی یکجہتی کے دن بھی تعطیل دی گئی تھی جس سے تعلیمی اداروں کو زائد 7 دن کے تعطیلات دئے گئے۔

ضروری نوٹ: ترجمہ کی غلطی کی وجہہ سے تعطیلات کی خبر میں سفارش کے بجائے فیصلہ شائع ہوگیا جس‌کا‌ ادارہ کو افسوس ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button