انٹر نیشنل

گستاخ سلمان رشدی کی حالت تشویشناک _ جگر متاثر ہونے کا انکشاف

حیدرآباد _ 13 اگست ( اردولیکس) گستاخ مصنف سلمان رشدی کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جس پر گزشتہ روز امریکہ میں ایک لکچر کے دوران حملہ ہوا تھا۔ سلمان رشدی اس وقت وینٹی لیٹر پر زیر علاج ہے اور ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس کا جگر مکمل طور پر خراب ہوگیا ہے۔ ڈاکٹروں نے کہا کہ اس کی آنکھ بھی ضائع ہونے کا امکان ہے۔ نیو یارک کے چوتاکوا انسٹی ٹیوٹ میں ایک پروگرام میں شرکت کے دوران ایک نوجوان نے گستاخ سلمان رشدی پر حملہ کیا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ تقریر کے دوران وہ اسٹیج پر چڑھ دوڑتا ہوا  گستاخ سلمان رشدی پر 10 سے 15 وار کئے۔ جس کے نتیجے میں رشدی کی گردن اور پیٹ پر شدید چوٹیں آئیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button