نیشنل

بی جے پی حکومت پر آر ایس ایس کا کوئی کنٹرول نہیں: موہن بھاگوت

بی جے پی حکومت پر آر ایس ایس کا کوئی کنٹرول نہیں: موہن بھاگوت ہے

حیدرآباد _ 19 دسمبر ( اردو لیکس) آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے کہا کہ آر ایس ایس کبھی بھی بی جے پی زیر قیادت مرکزی حکومت پر  اثر انداز نہیں ہوئی  ہے۔انھوں نے کہا کہ اگر چکہ مرکزی حکومت میں شامل لوگوں کا تعلق ان کی تنظیم  سے ہے اس کے باوجود ان کی تنظیم  حکومت پر کوئی اثر و رسوخ یا کنٹرول نہیں کرتی ۔ جیسا کہ میڈیا کا دعویٰ ہے۔ ہماچل پردیش کے دھرم شالہ میں ایک تقریب میں شرکت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چالیس ہزار سال پہلے موجودہ لوگوں کا ڈی این اے آج بھی  ایک جیسا ہے ۔

 

موہن بھاگوت نے کہا کہ حکومتیں ہمارے خلاف مخالف رویہ اختیار کرتی ہیں۔ ہمیشہ ہمارے خلاف تنقیدیں کی جاتی ہیں ۔ اس کے باوجود آر ایس ایس کے بہت سے رضاکار کمیونٹی سروس کرنے کے لیے تیار ہیں۔ اس طرح کی کئی رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے سنگھ پچھلے 96 سالوں سے چل رہا ہے۔ آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے اس بات پر زور دیا کہ سنگھ بغیر کسی تشہیر، مالی وسائل یا سرکاری مدد کے سماج کی بھلائی کے لیے مسلسل کام کر رہا ہے۔

 

اس موقع پر موہن بھاگوت نے کہا کہ تمام ہندوستانیوں کا ڈی این اے ایک ہے۔ 40 ہزار سال پہلے ملک کے تمام لوگوں کا ڈی این اے وہی ہے جو آج کے لوگوں کا ہے۔ ہمارے تمام اسلاف ایک تھے۔ ہمارے ملک نے ان کی وجہ سے ترقی کی ہے۔ اس کے علاوہ، ہماری ثقافت ایک  ہے، "آر ایس ایس کے سربراہ نے کہا. انہوں نے تمل ناڈو میں ہیلی کاپٹر حادثے کے متاثرین بشمول سی ڈی ایس چیف جنرل بپن راوت اور ان کی اہلیہ کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button