انٹر نیشنل

یونان میں دو ٹرینوں کے درمیان خوفناک تصادم _ 32 افراد ہلاک، درجنوں افراد زخمی

حیدرآباد _ یونان میں ایک خوفناک ٹرین حادثہ پیش آیا۔ دو ٹرینوں کے تصادم میں  32 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ 85 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ حکام نے زخمیوں کو ہاسپٹل منتقل کر دیا۔ یہ ٹرین حادثہ تھیسا اور لاریسا شہروں کے درمیان پیش آیا جہاں ایک مسافر ٹرین اور ایک مال ٹرین میں تصادم ہوا۔ جس کے نتیجے میں کئی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں اور دیگر بوگیوں میں آگ لگ گئی۔ سمجھا جاتا ہے کہ مسافر ٹرین میں سفر کرنے والے مسافروں کی ایک بڑی تعداد زخمی ہوگئے ہیں ۔ اب تک 16 نعشیں نکالی جا چکی ہیں اور 85 سے زائد زخمیوں کو ہاسپٹل منتقل کر دیا گیا ہے۔ 25 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ فی الحال اس حادثے سے متعلق ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button