تلنگانہ

تلنگانہ بھر میں وزیراعظم نریندر مودی اور بی جے پی کے پتلے نذرآتش

حیدرآباد _27 اکتوبر ( اردولیکس) تلنگانہ میں بی جے پی کی جانب سے ٹی آرایس کے ارکان اسمبلی کی خریدی کا الزام لگاتے ہوئے ٹی آر ایس کی جانب سے ریاست گیر سطح پر احتجاج کیاگیا۔ حیدرآباد کے علاوہ اضلاع میدک ، عادل آباد ،نرمل ،سرسلہ،گدوال ،ونپرتھی ،سنگاریڈی،کریم نگر  اورریاست کے دیگرکئی مقامات پر بھی احتجاج کیاگیا۔

 

پارٹی قائدین اور کارکنوں نے  وزراء کی موجودگی میں ریاست بھر میں بی جے پی اور وزیر اعظم مودی کے علامتی پتلے نذرآتش کئے۔ نرمل میں وزیر جنگلات اندرا کرن ریڈی، نظام آباد میں وزیر پرشانت ریڈی، اور دیگر مقامات پر ارکان اسمبلی ونئے بھاسکر اور بلکاسمن نے منوگوڑو حلقہ کے چندور میں دھرنا دیا اور بی جے پی کا پتلا جلایا۔پارٹی لیڈروں نے وقار آباد ضلع کے پیڈیمول منڈل مستقر میں ٹی آر ایس کے ایم ایل ایز کو پھنسانے کی سازش کے واقعہ کے خلاف نریندر مودی کا پتلا جلایا۔ ضلع محبوب آباد میں بھی ٹی آر ایس کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔ ضلع مستقرمیں میونسپل چیرمین رام موہن ریڈی کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور وزیر اعظم مودی کے ساتھ ساتھ مرکزی حکومت کے پتلے جلائے گئے۔ ٹی آر ایس لیڈروں نے کھمم کے ایلکنور میں مرکزی حکومت کا پتلا نذر آتش کیا۔ارکان اسمبلی کونیرو کونپا اور اترم سکو نے آصف آبا د میں نریندر مودی کا پتلا نذرآتش کیا۔

 

واضح رہے کہ گزشتہ رات پولیس نے حیدرآباد کے ایک فارم ھاوز میں ٹی آر ایس کے 4 ارکان اسمبلی کو خریدنے کی کوشش کے دوران بی جے پی کے تین افراد کو گرفتار کیا تھا

متعلقہ خبریں

Back to top button