نیشنل

سادھو کالی چرن مہاراج کا متنازعہ ویڈیو _ گاندھی کے قتل کو جائز قرار دیا

رائے پور _ 27 دسمبر ( اردو لیکس) مسلمانوں کی نسل کشی کرنے اتراکھنڈ کے ایک دھرم سنسد میں سادھووں کی ہندووں سے کی گئی اپیل کا معاملہ ابھی ٹھنڈا ہی نہیں ہوا۔ادھر چھتیس گڑھ کے ایک آشرم میں سادھووں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایک سادھو کالی چرن مہاراج نے مہاتما گاندھی کے قاتل نتھو رام گوڑسے کی نہ صرف تعریف کی۔بلکہ مہاتما گاندھی کے قتل کو جائز قرار دیا۔

 

سادھووں سنتوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے  کالی چرن مہاراج نے کہا کہ مہاتما گاندھی کا قتل کرکے اچھا کیا۔انہوں نے ہندووں سے اپیل کی کہ وہ ہندو دھرم کی حفاظت کے لئے کٹر ہندو قائدین کا انتخاب کریں۔سادھو کالی چرن کا متنازعہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے اور چھتیس گڑھ پولیس نے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔کانگریس اور دیگر اپوزیشن جماعتوں نے گاندھی جی کے قتل پر کئے گئے ریمارکس کی سخت مذمت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button