تلنگانہ

تلنگانہ میں 21 جون کو مانسون _ 25 جون سے بارش

حیدرآباد ۔ 19 جون (اردولیکس) حیدرآباد کے محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ 21 جون کو تلنگانہ میں جنوب مغربی مانسون کی آمد کا امکان ہے ۔ 25 جون سے ریاست بھر میں ہلکی بارش شروع ہوگی ۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ 25 جون کے بعد کسان زرعی سرگرمیوں کا آغاز کریں۔ طوفان کے پیش نظر ریاست میں مانسون کی آمد میں قدرے تاخیر ہوئی ہے۔ 18 جون تک عموماً مانسون کی توسیع ریاست میں ہو جایا کرتی تھی۔

 

محکمہ موسمیات نے  کہا کہ مانسون کی آمد میں تاخیر پر تلنگانہ کے بعض علاقوں میں طوفانی ہواوں کا امکان ہے۔ کریم نگر ، ملگ ورنگل جے شنکر بھوپال پلی ، پدا پلی آصف آباد منچریال محبوب نگر اضلاع میں طوفانی ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔  جنوب مغربی مانسون رائل سیما میں داخل ہو گیا ہے۔

 

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اضلاع نلکنڈہ ، سوریا پیٹ محبوب آباد جنگاوں یا دادری بھونگیر محبوب نگر اور نا گر کرنول میں کہیں کہیں گرج و چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ اپنی رپورٹ میں محکمہ نے کہا کہ منگل سے جمعہ تک ریاست کے بعض اضلاع میں کہیں کہیں گرج و چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button