نیشنل

شیوسینا کے باغی ارکان اسمبلی کو سنجے راوت کا نیا آفر _ اگر 24 گھنٹوں کے اندر ممبئی واپس لوٹتے ہیں تو۔۔۔۔

ممبئی _ 23،جون ( اردولیکس) مہاراشٹر کی سیاست حکمران شیوسینا میں بغاوت کے بعد گھنٹے گھنٹے میں تبدیلیاں ہورہی ہیں   شیوسینا کے ترجمان و رکن راجیہ سبھا سنجے راوت نے باغی ارکان اسمبلی کو ایک نیا آفر دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر وہ سب 24 گھنٹوں کے اندر ممبئی واپس لوٹتے ہیں تو وہ مہاوکاس اگھاڑی (ایم وی اے) اتحاد آنے پر غور کریں گے

فی الحال، آسام کے گوہاٹی میں 40 سے زیادہ ایم ایل اے ہیں، جن کی قیادت شیوسینا کے باغی لیڈر ایکناتھ شندے کر رہے ہیں۔ آج دوپہر یہ تمام پہلی بار میڈیا کے سامنے آتے ہوئے اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا۔ شندے نے کہا کہ انہیں شیوسینا ایم ایل ایز کے ساتھ ساتھ آزاد امیدوار کی بھی حمایت حاصل ہے۔

دوسری طرف، شیوسینا کے پاس صرف 14 ارکان اسمبلی بچ گئے ہیں آدتیہ ٹھاکرے سمیت صرف 13 ایم ایل ایز نے چیف منسٹر ادھو ٹھاکرے کی  میٹنگ میں شرکت کی۔ مجموعی طور پر پارٹی کے 55 ممبران اسمبلی ہیں۔

اسی دوران سنجے راوت نے تازہ طور پر ناراض ارکان اسمبلی سے کہا کہ ممبئی سے باہر ناراض لیڈر ہندوتوا کا مسئلہ اٹھاتے ہیں۔ لگتا ہے آپ کو حکومت سے ہی پریشانی ہے۔ اگر یہ تمام ایم ایل اے چاہتے ہیں کہ شیوسینا پارٹی ایم وی اے سے باہر آجائے .آپ تمام ممبئی آنے کی ہمت کریں۔ اگر آپ 24 گھنٹے میں ممبئی واپس آتے ہیں اور چیف منسٹر ادھو ٹھاکرے سے بات کرتے ہیں تو ہم آپ کے مطالبے پر غور کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ہم آپ کے مطالبے کو مثبت انداز میں لیں گے۔ ٹویٹر یا واٹس ایپ پر خط مت لکھیں۔

گزشتہ روز کارکنوں سے بات کرتے ہوئے ادھو ٹھاکرے نے اعلان کیا تھا کہ وہ چیف منسٹر کا عہدہ چھوڑنے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کا استعفیٰ نامہ تیار ہے۔ سرکاری رہائش گاہ بھی فوری طور پر خالی کر دی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button