حیدرآباد کے حسین ساگر میں مورتیوں کے وسرجن کی سپریم کورٹ نے اجازت دے دی

سپریم کورٹ نے حیدرآباد کے حسین ساگر  میں گنیش مورتیوں کے وسرجن کی اجازت دے  دی ہے۔ عدالت اعظمی نے واضح کیا کہ صرف اس سال حسین ساگر میں مورتیوں کے وسرجن کی اجازت دی جا رہی  ہے۔ ریاستی حکومت نے تلنگانہ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کی تھی  قبل ازیں تلنگانہ ہائی کورٹ نے حسین ساگر میں پی وی او پی (پلاسٹر آف پیرس) کی مورتیوں کو وسرجن پر روک لگا دی تھی تاہم آج سپریم کورٹ نے حکومت کی اپیل کی درخواست  کی سماعت کی ، اور حسین ساگر میں مورتیوں کے وسرجن کی اجازت دینے کے لیے ہدایات جاری کیں۔