نیشنل

امیدواروں کے انتخاب کے 48 گھنٹوں کے اندر مجرمانہ ریکارڈ جاری کرنے سیاسی جماعتوں کو سپریم کورٹ کی ہدایت

نئی دہلی _ سپریم کورٹ نے ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کو اہم ہدایات جاری کی ہیں۔ سپریم کورٹ نے سیاسی جماعتوں کو واضح کیا کہ الیکشن لڑنے کے لیے کسی امیدوار کا انتخاب کرنے کے  48 گھنٹوں کے اندر اس امیدوار کا مجرمانہ ریکارڈ جاری کیا جائے۔ سپریم کورٹ کی بنچ جو  جسٹس آر ایف نریمن اور جسٹس بی آر گوائی پر مشتمل تھی نے آج سیاسی جماعتوں کو یہ ہدایات جاری کیں۔ سپریم کورٹ نے گزشتہ سال 13 فروری کو دیا گیا اپنا فیصلہ تبدیل کیا ہے ۔ بہار اسمبلی انتخابات کے دوران سپریم کورٹ نے اس سلسلے میں ایک فیصلہ دیا تھا  سابقہ ​​فیصلے کے مطابق ، تمام مجرم امیدواروں کو ہی  اپنا انتخاب مکمل ہونے کے 48 گھنٹوں کے اندر یا کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی پہلی تاریخ سے دو ہفتے قبل مجرمانہ ریکارڈ  پیش کرنا تھا لیکن اب یہ کام سیاسی جماعتوں کو دیا گیا ہے

تاہم سپریم کورٹ نے آج کے تازہ فیصلہ میں واضح کیا ہے کہ پارٹی کو اپنے امیدواروں کے مجرمانہ ریکارڈ جاری کرنے ہوں گے۔ عدالت نے یہ احکامات ان درخواستوں پر سماعت کے دوران جاری کیا جنہوں نے امیدواروں کے مجرمانہ ریکارڈ ظاہر نہ کرنے والی سیاسی جماعتوں کی شناخت منسوخ کرنے کی درخواست کی تھی

متعلقہ خبریں

Back to top button