نیشنل

سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہونے کے بعد سیکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا

ممبئی _ 6 جون ( اردولیکس) بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی سیکیورٹی کو مہاراشٹر حکومت نے پیر کے روز اس وقت بڑھا دیا جب انہیں اور ان کے والد – اسکرین رائٹر سلیم خان کو ایک دن پہلے ایک گمنام دھمکی آمیز خط موصول ہوا تھا۔ اتوار کو ممبئی پولیس نے اس خط کے منظر عام پر آنے کے بعد نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی تھی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ یہ خط سلیم خان کے سیکیورٹی اسٹاف کو ایک بینچ پر ملا تھا۔ پولیس کے مطابق خط میں سلمان اور سلیم خان دونوں کے لیے سنگین دھمکیاں تھیں۔جس پر باندرہ پولیس کو اطلاع دی گئی اور مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس نے بینڈ اسٹینڈ کے علاقے میں سی سی ٹی وی فوٹیج کی بھی جانچ کی اور یہ جاننے کے لیے مقامی لوگوں سے پوچھ گچھ کی کہ خط کس نے چھوڑا ہے۔

مہاراشٹر کے محکمہ داخلہ نے اداکار سلمان خان کو اور ان کے والد سلیم خان کو کل 5 جون کو دھمکی آمیز خط بھیجے جانے کے بعد ان کی سیکورٹی کو مضبوط کیا،اور  خط کی تحقیقات جاری ہیں۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button