انٹر نیشنل

سعودی عرب میں کورونا کے مزید 139 کیسز، 2 ہلاکتیں

File photo

ریاض ۔ کے این واصف

سعودی عرب دنیا کے ان ممالک میں شامل ہے جس نے سب سے پہلے کورونا وباُ پر قابو پایا۔ اب یہاں کورونا کی پابندیاں بھی ختم کردی گئی ہیں مگر لگتا ہے مملکت ابھی وبا کے اثرات سے پوری طرح چھٹکارا نہ حاصل کرسکا۔ سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مملکت کے مختلف ریجنز میں کورونا کے مزید 139 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

سبق نیوز کے مطابق جمعہ 7 اکتوبر 2022 کونئے کیسز کے سامنے آنے کے بعد اب تک کووڈ19 کے مصدقہ کیسز کی تعداد 8 لاکھ 17 ہزار403 تک پہنچ گئی۔وزارت صحت کا مزید کہنا تھا کہ کورونا سے 2 اموات ہونے کے بعد اب تک اس مہلک وائرس سے 9 ہزار 364 افراد جان کی بازی ہارچکے ہیں۔

کورونا وائرس سے ایک ہی روز میں 106 افراد صحت یاب ہوئے جس کے ساتھ ہی اس وائرس سے شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد8 لاکھ 4 ہزار375 ہو چکی ہے۔

وزارت صحت نے مزید بتایا کہ مملکت کے مختلف ریجنز میں کورونا سے بچاو کےلیے اب تک 6 کروڑ 78 لاکھ 39 ہزار 508 ویکسینز کی خوراکیں لگائی جاچکی ہیں۔ واضح رہے کہ سعودی مین کورونا سے بچاؤ ویکسینیز اور بوسٹر ڈوز لگانے کا بڑا موُاثر نظام قائم ہے اور یہ ویکسینیشن سب کو مفت فراہم کی جاتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button