نیشنل

اعظم خان ہاسپٹل میں ۔شریک سانس لینے میں تکلیف کی شکایت

نئی دہلی: سماج وادی پارٹی کےسینئرقائد و رکن اسمبلی اعظم خان کو سانس لینے میں مشکل کی شکایت پر ہاسپٹل میں شریک کروایا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انھیں چہارشنبہ کی دیر رات سانس لینے میں تکلیف ہو رہی تھی اور طبیعت کی ناسازی کو دیکھتے ہوئے لکھنؤ کے میدانتا ہاسپٹل میں شریک کروایا گیا۔ جمعرات کی صبح میدانتا اسپتال کے ڈائریکٹر نے ان کی طبیعت سے متعلق میڈیکل بلیٹن جاری کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ وہ علاج کے لیے ہاسپٹل میں شریک ہوئے، ڈاکٹرس کے مطابق 74 سالہ سماج وادی پارٹی لیڈر محمد اعظم خان کو پھیپھڑوں کے نمونیا اور سانس لینے میں تکلیف کی وجہ سے ہاسپٹل لایا گیا وہ آئی سی یو میں زیرعلاج ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button