وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف رام گوپال ورما کا سنسنی خیز پوسٹ

حیدرآباد _ مشہور فلم ڈائریکٹر رام گوپال ورما نے ملک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران عوام کی پریشانیوں اور نریندر مودی حکومت کی سردمہری پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ٹیوٹر پر ایک پوسٹ جاری کرتے ہوئے رام گوپال ورما نے وزیراعظم مودی کی داڑھی پر تنقید کی اور کہا کہ وزیراعظم کو دیکھنے سے ایسا لگتا ہے کہ وہ ہمالیہ کے پہاڑوں میں گھومنے والے بابا ہیں اور ایسے بابا کو حقیقی دنیا میں کیا ہورہا ہے کچھ پتہ نہیں رہتا۔وزیراعظم نریندر مودی کا حال بھی کچھ اسی طرح ہے کیونکہ کورونا کی وبا کے دوران عوام کو آکسیجن اور اسپتال میں بستروں کی شدید قلت کا سامنا ہے لیکن مودی کو یہ سمجھ میں نہیں آرہا ہے حقیقت میں ایسے وزیراعظم کو دیکھ کر شرم آرہی ہے انہوں نے نریندر مودی کو اپنی داڑھی کٹوانے کا مشورہ دیا۔