شاہ رخ خان بیٹے سے ملاقات کرنے جیل پہنچ گئے _ ویڈیو دیکھیں

ممبئی _ بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ نے آج صبح ممبئی کے آرتھر روڈ پر واقع جیل پہنچے۔جہاں ان کے فرزند آریان خان گزشتہ 20 دنوں سے مقید ہیں۔ڈرگس کیس میں گرفتاری کے بعد 2 اکتوبر سے آریان خان کو آرتھر روڈ جیل میں رکھا گیا ہے اور اس دوران عدالت نے آریان خان کی ضمانت کی درخواست تین مرتبہ مسترد کردی۔

 

آریان خان کی گرفتاری کے بعد آج پہلی مرتبہ شاہ رخ خان نے ان سے جیل میں ملاقات کی۔جیل کے پاس شاہ رخ خان کی آمد کی اطلاع پا کر میڈیا کے نمائندے بھی وہاں پہنچ گئے۔شاہ رخ خان نے جیل میں کچھ دیر آریان خان سے بات چیت کی اور واپس لوٹ گئے۔

 

آریان خان کی ضمانت کے لئے آج ممبئی ہائی کورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کی جانے والی ہے