بیٹے کی ضمانت منظور ہونے کے بعد شاہ رخ خان نے وکلاء کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا

ممبی _ بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے ڈرگ کیس میں بیٹے آریان خان کی ضمانت منظور ہونے کے بعد  وکلاء کی ٹیم کے ساتھ مل کر ایک تصویر لی۔اور ان کا شکریہ ادا کیا۔وکلاء کی اس ٹیم نے ڈرگ کیس کے سلسلے میں آریان خان کی ضمانت کے لیے گزشتہ چند دنوں سے عدالت کے چکر لگا رہے تھے   شاہ رخ خان نے وکلاء کی ٹیم کے ساتھ جو تصویر لی ان میں سینئر وکیل امیت دیسائی، ایڈوکیٹ ستیش مانیشنڈے اور دیگر شامل تھے ۔ سابق اٹارنی جنرل و  سینئر ایڈوکیٹ مکل روہتگی، جنہیں مقدمہ بمبئی ہائی کورٹ میں جانے کے بعد مقدمہ لڑنے کے لیے تیار کیا گیا تھا، تصویر میں نظر نہیں آئے ۔