نیشنل

شیوسینا کے باغی وزیر یکناتھ شنڈے کا کیمپ گجرات سے گوہاٹی منتقل _ 40 ارکان اسمبلی کی تائید حاصل ہونے کا دعوٰی

حیدرآباد_ 22 جون ( اردولیکس) مہاراشٹر میں، ادھو ٹھاکرے کی قیادت والی مہا وکاس اکھاڑی حکومت کا  بحران جاری ہے۔  شیوسینا کے باغی سینئر لیڈر ایکناتھ شندے نے دعوٰی کیا ہے کہ ان کے ساتھ 40  ارکان اسمبلی ہیں،۔ وہ منگل کو اپنے حامی ارکان اسمبلی کے ساتھ گجرات کے سورت کے لیے روانہ ہوئے تھے ۔ اور چہارشنبہ کی صبح  اپنا کیمپ آسام منتقل کر دیا۔ چہارشنبہ کی صبح گوہاٹی ایرپورٹ پر پہنچنے والے ایکناتھ شندے نے اعلان کیا کہ ان کے ساتھ کل 40 ایم ایل اے ہیں۔وہ  بالا صاحب ٹھاکرے کے  ہندوتوا کو جاری رکھنا گے چاہتے ہیں۔

گزشتہ رات چیف منسٹر ادھو ٹھاکرے نے باغی وزیر یکناتھ شنڈے سے فون پر بات کی اور انھیں منانے کی کوشش کی تھی لیکن شنڈے نے بی جے پی کے ساتھ نئی حکومت قائم کرنے پر ہی وہ شیوسینا میں واپس ہونے کی شرط رکھی ۔فی الحال شیوسینا، کانگریس اور این سی پی کی مدد سے حکومت قائم کی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button