جنرل نیوز

جماعت اسلامی ہند محبوب نگر کی جانب سے 21 اکتوبر کو خطاب عام

جماعت اسلامی ہند کے زیر اہتمام کل ہند سطح پر رجوع الی القرآن (قرآن کی طرف پلٹو) 14تا23اکٹوبر منای جارہی ہے جسکا مقصد یہ ہیکہ مسلمان قرآن مجید سے اپنا تعلق مضبوط کریں اس ضمن میں جماعت اسلامی ہند شہر محبوب نگر کی جانب سے بروز جمعہ بتاریخ 21 اکتوبر بعد نماز مغرب مسجد عبادالرحمان منی ٹینک بنڈ محبوب نگر پر ایک خطاب عام کا انقعاد عمل میں آرہا ہے جسکی صدارت مولانا حامد محمد خان صاحب امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند تلنگانہ مخاطب کرینگے اور جناب ایم این بیگ زاہد صاحب سیکرٹری شعبہ اسلامی معاشرہ حلقہ تلنگانہ ۔اور جناب محمد خواجہ پاشاہ صاحب ناظم ضلع محبوب نگر ۔مخاطب کرینگے آنجناب کی قرآن مجید سے وابستگی کی بناء پر امید ہے کہ تشریف لائے گے پروگرام آغاز بعد نماز مغرب ۔خواتین کیلئے پردے کا نظم رہیگا ۔امیرمقامی شہر محبوب نگر ڈاکٹر عبد الخالق راشد تمام عامتہ المسلمین سے شرکت واستفادہ کی گزارش کی ہے اس پریس کانفرنس میں ناظم ضلع گدوال جناب شیخ سراج الدین صاحب امیر مقامی جناب عبد الخالق راشد صاحب جناب مرزا بدیع اللہ بیگ ابرار صاحب اور جناب محمد عبد الباری مجاہد صاحب عبد القوی عاقل صاحب اور جناب اطہر صاحب شریک تھے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button