نیشنل

شیوسینا کے باغی لیڈر ایکناتھ شندے کے کمیپ میں 42 ارکان اسمبلی شامل

ممبئی _ 23 جون ( اردولیکس) مہاراشٹرا میں شیوسینا لیڈر ایکناتھ شندے کی جانب سے بغاوت شروع کرنے کے بعد سیاسی بحران جاری ہے بتایا گیا ہے کہ مہاراشٹر کے کل 42 ایم ایل اے ایکناتھ شندے کے ساتھ گوہاٹی کے ریڈیسن بلو ہوٹل میں موجود ہیں۔ اس میں شیوسینا کے 34 ایم ایل اے اور 8 آزاد ایم ایل اے شامل ہیں۔ اور یہ بی جے پی کے ساتھ مل کر حکومت بنانے کے لئے چیف منسٹر ادھو ٹھاکرے پر دباؤ ڈال رہے ہیں

اسی دوران این سی پی سربراہ شرد پوار، ڈپٹی چیف منسٹر اجیت پوار، وزیر داخلہ دلیپ والسے پاٹل، وزراء جینت پاٹل اور جتیندر اوہاد اور پارٹی لیڈر سنیل تٹکرے کے درمیان میٹنگ جاری ہے۔ یہ میٹنگ این سی پی سربراہ شرد پوار کی رہائش گاہ پر ہو رہی ہے۔

 

#مہاراشٹرا بحران

متعلقہ خبریں

Back to top button