جنرل نیوز

عادل آباد میں ایم پی سویم باپو راؤ اور ایم ایل اے جوگورامنا نے ریلوے اوور بریج کی تعمیر کے کاموں کے لئے سنگ بنیاد رکھا

عادل آباد ۔ ریلوے اوور بریج جو کہ عادل آباد کے عوام کا دیرنہ خواب ہے جس کی تعمیر کے لئے طویل عرصے سے عوام منتظر ہے۔آج بی جے پی رکن پارلیمنٹ سویم باپو راؤ اور سابق ریاستی وزیر و رکن اسمبلی عادل آباد جوگورامنا نے آر ٹی او دفتر کے پاس ریلوے اوور بریج کے تعمیری کام کے لئے سنگ بنیاد رکھی۔پہلے خصوصی پوجا کی گئی۔

 

اس سنگ بنیاد تقریب میں میونسپل چیرمین جوگوپریمندر،ڈی سی سی بی چیرمین اڈی بھوجاریڈی،میونسپل وائس چیئرمین ظہیر رمضانی،بی جے پی اور بی آر ایس پارٹی کے قائدین اور متعلقہ عہدیداران نے شرکت کی۔بعد ازاں میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے رکن اسمبلی جوگورامنا اور رکن پارلیمنٹ سویم باپو راؤ نے اوور بریج کی تعمیر سے متعلق تفصیلات سے واقف کروایا۔

 

اس موقع پر بی آر ایس اور بی جے پی پارٹی قائدین اپنی اپنی پارٹی کے نعرے لگاتے ہوئے دیکھے گئے۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ آج کے ریلوے اوور بریج تعمیر کے لئے منعقدہ سنگ بنیاد تقریب میں اپنے سیاسی اختلافات کو ایک طرف رکھتے ہوئے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ حکمران جماعت کے امیدوار اور مخالفین عادل آباد کی ترقی کے لئے یکساں کڑھے ہوسکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button