نیشنل

بہار میں نوڈل تیار کرنے والی فیکٹری میں زبردست دھماکہ _ 6 ہلاک اور 12 زخمی

بہار میں نوڈل تیار کرنے والی فیکٹری میں زبردست دھماکہ _ 6 ہلاک اور 12 زخمی 

پٹنہ _ بہار کے مظفر پور میں نوڈل فیکٹری میں بوائلر پھٹ پڑا۔ جس کے نتیجہ میں 6 افراد ہلاک اور کم از کم 12 زخمی ہوگئے۔ پولیس اور افسران موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں انجام دیں ۔ زخمیوں کو سری کرشنا میڈیکل کالج اسپتال منتقل کیا گیا۔ ضلع کے ایس پی جینت کانت امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔ اس واقعے میں مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ کا امکان ہے ۔ مرنے والوں کی شناخت نہیں ہو سکی کیونکہ نعشیں بری طرح جھلس گئیں ۔

 

یہ فیکٹری مظفر پور کے بیلہ انڈسٹریل ایریا میں واقع ہے۔ فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ حادثے کے وقت فیکٹری میں کتنے لوگ کام کر رہے تھے۔ صبح 10 بجے کے قریب فیکٹری میں موجود بوائلر زوردار آواز کے ساتھ پھٹ پڑا ۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ آواز 5 کلومیٹر دور تک سنی گئی ۔ دھماکے سے اردگرد کی عمارتیں منہدم ہو گئیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button