نیشنل

حج 2022 کے لئے اب تک صرف 53 ہزار درخواستیں موصول

حج 2022 کے لئے اب تک صرف 53 ہزار درخواستیں موصول 

نئی دہلی _ ہندوستان میں حج کے لئے اب تک 53ہزار سے زائد درخواستیں ملی ہیں،جبکہ فی الحال حج کے تعلق سے سعودی عرب نے کوئی واضح اعلان نہیں کیا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی معاہدہ بھی نہیں ہوا ہے

۔وزیر موصوف نے حج2022کے متعلق ایک تربیتی پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے مطلع کیا ۔ مختار نقوی نے مزید کہاکہ آفت کے خاتمے ،عوام کی صحت ،سلامتی کے لیے قوت مدافعت ،احتیاط اور دعا ہی سفرحج کو ممکن بنائے گا۔حج کو لوگوں کی صحت ،سلامتی اور حفاظت کو ترجیح دے کر سہولتوں اور بہتری کے ساتھ مکمل کرنے کی کوشش ہے ۔ انہوں نے ایک بار پھر کہاکہ حج مکمل طور پر ڈیجٹل ہوچکاہے ۔عازمین حج خود آن لائن درخواستیں دے رہے ہیں اور وہ موبائل کا بھی کااستعمال کررہے ہیں۔

فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ 31جنوری رکھی گئی ہے ،فی الحال پچاس ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں اور ایک خواتین عازمین حج بھی شامل ہیں جوکہ بغیر محرم سے جانا چاہتی ہیں۔وزیر حج اور اقلیتی امور نے کہاکہ حج سعودی حکومت کے ذریعے کورونا پروٹوکول ، ہدایات اور ضوابط وقواعط کے تحت ہوگا۔ مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور نے کہاکہ گزشتہ 7 برسوں میں ہندوستان سے حج سفر کے انتظامات میں اہم اصلاحات اور سہولیات کی فراہمی سے حج کے عمل کو بے حد آسان بنایا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button